راجوری کے پولیس اسٹیشن درج ایک مقدمہ میں مطلوب برسوں سے مفرور ملزم کو پی ایس آئی ساحل چودھری کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے گرفتار کرلیا ہے۔
مفرور ملزم محمد رزاق کا تعلق راجوری کے ایک گاؤں چٹی بکری سے ہے۔
ملزم متعدد دفعات کے تحت برسوں سے مطلوب تھا اور وہ 2013 سے ہی مفرور تھا جبکہ ڈسٹرکٹ جوڈیشل موبائل مجسٹریٹ نے اس کے خلاف U/S 512 CrPC کے جنرل گرفتاری وارنٹ بھی جاری کیا تھا۔
ملزم کو مزید کارروائی کے لیے عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔