ETV Bharat / city

Aam Aadmi Party decides to contest Kashmir elections: عام آدمی پارٹی کا جموں و کشمیر کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ - عام آدمی پارٹی جموں

ریاست پنجاب میں حالیہ شاندار جیت درج کرنے کے بعد عام آدمی پارٹی کے حوصلے کافی بلند ہیں۔ ساتھ ہی جموں وکشمیر کی حد بندی کے لیے کمیشن کی جانب سے حتمی رپورٹ بھی پیش کردی گئی ہے۔ عام آدمی پارٹی نے یہاں الیکشن میں اترنے کی پوری تیاری کرلی ہے۔ Aam Aadmi Party decides to contest Kashmir elections

عام آدمی پارٹی کا جموں و کشمیر کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

author img

By

Published : May 10, 2022, 2:56 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے بعد پنجاب میں شاندار جیت درج کرنے والی عام آدمی پارٹی نے جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی کے کئی سینیئر لیڈروں کو ذمہ داری سونپی ہے۔ Aam Aadmi Party Jammu۔ جموں وکشمیر کی حد بندی کے لیے کمیشن کی جانب سے حتمی رپورٹ پیش کیے جانے کے بعد یہ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ جموں وکشمیر میں جلد ہی اسمبلی انتخابات ہوسکتے ہیں جس کے لیے پارٹیوں میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔ Aam Aadmi Party decides to contest Kashmir elections

اسی کو لے کر عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہل کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی جانب سے جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کی ہری جھنڈی ملنے کے بعد آپ کے قومی سکریٹری پنکج گپتا کمار نے جموں وکشمیر میں مضبوطی کے ساتھ انتخابی میدان میں اترنے کے لیے مجموعی طور پر کل پانچ لیڈروں کو ذمہ داری سونپی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عام آدمی پارٹی نے جموں وکشمیر کے لیے الگ الگ لیڈروں کو ذمہ داری سونپی ہے۔ ان میں ہرجوت سنگھ بینس کو جموں کا الیکشن انچارج بنایا گیا ہے جب کہ گورو شرماپربھاری ہوں گے اور پردیپ متل انچارج بنائے گئے ہیں۔ اسی طرح دہلی سرکار میں وزیر خوراک ورسد اور آپ کے بلیماران (دہلی) سے رکن اسمبلی عمران حسین کو کشمیر کا الیکشن انچارج بنایا گیا ہے جب کہ صلاح الدین کو پربھاری کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ پارٹی سے کشمیر کے الیکشن انچارج کی ذمہ داری ملنے پر عمران حسین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے قومی کنوینر اروندکیجریوال کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ جو ذمہ داری مجھے پارٹی اعلیٰ کمان کی جانب سے سونپی گئی ہے میں اسے پوری ایمانداری محنت اور جذبہ کے ساتھ ادا کروں گا اور کشمیر میں پارٹی کو مزید مضبوط کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.