بزم ادب ترال کی جانب سے ایک مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقہ ترال کے کئی سرکردہ شعرائے کرام نے شرکت کی۔ مشاعرے کی صدارت عبدالاحد مجاہد نے کی جبکہ نظامت کے فرائض رشید مشکور نے انجام دیے۔
اس موقع پر شعراء نے اپنا اپنا کلام پیش کیا اور کشمیری زبان و ادب کی ترویج و اشاعت پر زور دیا۔ اس مشاعرے میں بہار گل، گوپی کرشن بہار، بلال وانی، عبدالاحد مستانہ، میراث مقبول، جلال الدین شاکر، تنھا گلزار اور احد گل نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں:۔ کشمیری زبان میں مرثیہ خوانی کی روایت پر ایک نظر
مشاعرے کی صدارت کرنے والے عبدالاحد مجاہد نے کہا کہ کشمیری زبان ایک تاریخی زبان ہے۔ اس زبان کو ترویج و اشاعت میں ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ہمارا معاشرہ کشمیری زبان بولنے میں احساس کمتری کا شکار ہے جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کشمیری زبان کو فروغ دینے کے لیے جہاں انتظامی سطح پر اقدامات ضروری ہیں، وہیں گھریلو سطح پر اس زبان کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔