اس دوڑ میں ضلع کے ڈپٹی کمشنر راہل یادو نے بھی حصہ لیا اور شہری انتظامیہ، پولیس افسران، سرکاری و نجی اسکولوں کے ٹیچرس اور طلبا کے علاوہ متعدد شعبوں سے تعلق رکھنے والے بھی اس دوڑ میں شامل ہوئے۔
راہل یادو کا کہنا ہے کہ اس دوڑ کا مقصد عوام میں ووٹ کے تئیں بیداری پیدا کرنا تھا اس موقع پر انھوں نے پونچھ کے طلبأ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ ووٹ دینے کے تعلق سے اپنے گھروالوں اور وہ نوجوان جو 18 برس کے ہوگئے ہوں انھیں وہ ووٹ دینے کے تعلق سے بیدار کریں۔