ETV Bharat / city

مدرسہ بورڈ ایکٹ سے کیا ہوگا مدرسوں کا مستقبل؟

بھارتی ریاست راجستھان میں راجستھان مدرسہ بورڈ ایکٹ پاس ہو چکا ہے۔ ایسے میں اب ان مدرسوں کا مستقبل کیا ہوگا اس تعلق سے معلومات حاصل کرنے کے لیے ای ٹی وی بھارت کی ٹیم پہنچی ریاست راجستھان کے مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کے ریاستی صدر اعظم خان پٹھان کے پاس۔

What will happen to the future of madrassas with the Madrassa Board Act?
مدرسہ بورڈ ایکٹ سے کیا ہوگا مدرسوں کا مستقبل
author img

By

Published : Aug 27, 2020, 5:38 PM IST

اعظم خان پٹھان نے تفصیل سے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ جو راجستھان مدرسہ بورڈ ایکٹ راجستھان اسمبلی میں پاس کیا گیا ہے، اسے راجستھان کے مدرسوں کو اور خاص طور پر مدرسہ میں پڑھانے والے اساتذہ یعنی پیرا ٹیچر کو کافی زیادہ فائدہ ملے گا اور جو طالب علم مدرسوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں وہ مدرسے کے مطابق ہی کتاب کا مطالعہ کر کے امتحانات دے سکتے ہیں۔

ویڈیو

پٹھان کا کہنا ہے کہ جب راجستھان مدرسہ بورڈ ایکٹ اسمبلی میں پاس نہیں کیا گیا تھا تب تک راجستھان کئی مدرسوں سے متعلق کوئی بھی فیصلہ حکومت راجستھان لیتی تھی لیکن اب خود راجستھان مدرسہ بورڈ کوئی بھی فیصلہ لے سکے گا۔

Madrasa
مدرسہ

اعظم خان پٹھان کا کہنا ہے کہ راجستھان مدرسہ بورڈ ایکٹ بناتے وقت کوئی بھی رائے مشورہ نہیں کیا گیا۔ اس بات کا خمیازہ ہم لوگوں کو بھگتنا پڑ سکتا ہے کیونکہ جو بھی ارکان منتخب ہوں گے وہ حکومت کی جانب سے منتخب کیے جائیں گے اور ہم لوگ چاہتے ہیں کہ انہیں ریاست راجستھان کے مدرسوں کے ذمہ داران منتخب کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.