ETV Bharat / city

ٹونک: سڑک حادثے میں دو پولیس اہلکار ہلاک

ٹریلر گاڑی کے ڈرائیور نے ناکہ پر تعینات پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھا دی، جس میں دو پولیس اہلکار کی موت ہو گئی جبکہ دیگر کئی جوان زیر علاج ہیں۔

RAJASTHAN NEWS
RAJASTHAN NEWS
author img

By

Published : Nov 1, 2021, 3:14 PM IST

بھارتی ریاست راجستھان کے ٹونک میں ایک ٹریلر گاڑی نے دو پولیس اہلکار کو ٹکر مار دی، جس میں دونوں پولیس جوان کی موت ہو گئی ہے۔ یہ پورا معاملہ دیر شب کا بتایا جا رہا ہے۔

معاملے میں چند لوگ زخمی بھی ہیں جن کا ہسپتال میں علاج جاری ہے، حادثہ اتنا زبردست تھا کہ خاتون پولیس جوان جس کا نام سمن تھا اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور ایک پولیس کا جوان جس کا نام بٹٹو تھا اس کی جے پور لے جاتے وقت راستے میں موت ہو گئی۔

اس حادثے کے بعد میں پولیس محکمے میں غم کا ماحول نظر آرہا ہے، سوشل میڈیا پر دونوں ہی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کی جارہی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس محکمہ کے اعلی افسران ٹونک صدر تھانہ پہنچے اور یہاں پر حالات کا جائزہ لیا، ایڈیشنل ایس پی سبھاش مشرا نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ہم لوگوں کو کنٹرول روم میں اطلاع ملی کی کسی کو اغوا کر لیا گیا ہے، جس کے بعد پولیس کے جوانوں کی جانب سے جے پور ہائیوے پر ناکہ بندی کی گئی تھی اور یہاں پر گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جے پور: اے یو اسمال فائننس بینک کے خلاف مقدمہ درج

اس دوران تیز رفتار سے آئی گاڑی نے پولیس کے جوانوں کو اپنی زد میں لے لیا اور اس وجہ سے دو پولیس کے جوانوں کی موت ہو چکی ہے، انہوں نے کہا کہ اس پورے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.