ETV Bharat / city

معروف شاعر جاں نثار اختر پر دو روزہ کل ہند سیمینار

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے جواہر کلا کیندر میں دو روزہ کل ہند سیمینار کا افتتاح عمل میں آیا، یہ کل ہند اردو دو روزہ سیمینار 28 فروری سے یکم مارچ تک جاری رہے گا۔

معروف شاعر جاں نثار اخترپر دو روزہ کل ہند سیمینار

author img

By

Published : Feb 28, 2021, 8:41 PM IST

سیمینار راجستھان اردو اکادمی کی جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے، سیمینار کی افتتاح ہریدیو جوشی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اوم تھانوی نے کی، اس موقع پر کافی اہم شخصیات نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

معروف شاعر جاں نثار اخترپر دو روزہ کل ہند سیمینار
راجستھان اردو اکادمی کی جانب سے منعقد دو روزہ کل ہند سیمینار کو 'گھر آنگن کے شاعر جاں نثار اختر' نام دیا گیا، راجستھان اردو اکادمی کے سیکریٹری معظم علی نے بتایا کہ' آج اردو اکادمی کی جانب سے جو دو روزہ سیمینار منعقد ہو رہا ہے، اس تعلق سے ہم لوگ کافی خوش ہیں۔ کیونکہ ہم اردو کے ایک ایسے منفرد شاعر کے اوپر سیمینار منعقد کر رہے ہیں جنہیں اردو دنیا میں جاں نثار اختر کے نام سے جانا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: عائشہ نے خود کشی کیوں کی؟

جاں نثار اختر ایک روایت کو اپنی زندگی میں پروئے ہوئے ہیں، جن کے دادا نے مرزا اسداللہ خاں غالب کا دیوان ترتیب دیاتھا، جن کے والد ٹونک ریاست کے جج رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.