جے پور میں دو روز سے یہ اراکین اسمبلی رکے ہوئے ہیں۔ ایسے میں آج ریاست کی کانگریس حکومت کے وزراء اور دیگر رہنما ان تمام لوگوں سے ملاقات کریں گے۔
ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت اور نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ کے دو خیموں میں بنٹے ہونے کی بات کی جا رہی ہے۔ ان دونوں ہی خیموں کو لے کر جب ریاستی کانگریس حکومت میں وزیر ٹرانسپورٹ پرتاب سنگھ کھاچریاواس سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ راجستھان میں مدھیہ پردیش کی طرح کچھ بھی نہیں ہونے والا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں کے بارے میں ظلط بیانی کرنے کی جگہ انہیں چاہیے کہ وہ خود کے اسمبلی حلقے کو دیکھیں نہ کہ ادھر ادھر دخل اندازی کریں۔
واضح رہے کہ درالحکومت جےپور میں گذشتہ روز مدھیہ پردیش کے 91 اراکین اسمبلی جے پور پہنچے تھے، جس میں سے ایک رکن اسمبلی کی گزشتہ شب طبعیت بھی خراب ہو گئی تھی۔