ETV Bharat / city

شعیب آفتاب کو امید نہیں تھی کہ وہ نیٹ امتحانات میں ٹاپ کر لیں گے - shoiab aftab news

نیٹ امتحانات میں پورے ملک میں اول مقام حاصل کرنے والے شعیب آفتاب نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 'انھیں اس بات کی امید نہیں تھی کہ وہ 720 میں سے 720 نمبر حاصل کرلیں گے۔'

image
image
author img

By

Published : Oct 17, 2020, 10:33 AM IST

Updated : Oct 17, 2020, 10:46 AM IST

نیٹ ٹاپر شعب آفتاب نے راجستھان کے دارالحکومت جئے پور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'انھیں امید تھی کہ وہ تقریباً 700 نمبرات حاصل کرلیں گے کیونکہ ایک پرچے میں ان کے دو سوالوں کے جواب غلط ہونے کا اندیشہ تھا لیکن جب وہ امتحان دے کر گھر لوٹے تب انھوں نے اپنے اس شبہ کو دور کرنے کے لیے ان دو سوالات کو دوبارہ سے حل کیا اور انھیں یقین ہوگیا کہ انھوں نے پرچے میں صحیح جواب لکھے ہیں جس سے ان کے نمبر مزید اچھے آئیں گے۔'

جئے پور میں شعیب آفتاب کی پریس کانفرنس

شعیب کا کہنا ہے کہ بچپن میں وہ آئی ٹی سیکٹر میں جانے کے خواہش مند تھے اور وہ روبوٹ بنانا چاہتے تھے لیکن بعد میں انھوں نے سوچا کہ وہ ایک سافٹ ویئر انجینئر بن جائیں لیکن یہ خیال بھی ان کے دماغ سے نکل گیا اور پھر انھوں نے حتمی طور پر ڈاکٹر بننے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ نیٹ امتحانات کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کسی طالب علم کو پورے نمبرات حاصل ہوئے ہیں

شعیب ریاست اڑیسہ کے رہنے والے ہیں اور راجستھان کے ضلع کوٹہ میں گزشتہ تین برس سے رہ کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

لاک ڈاؤن کے دوران ملنے والے وقت کا شعیب نے پورا فائدہ اٹھایا اور جن مضامین میں وہ کمزور تھے اس پر بھرپور محنت کی۔

Last Updated : Oct 17, 2020, 10:46 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.