ETV Bharat / city

راجستھان: مدن دلاور کی عرضی پر سماعت ایک ہفتہ کے لئے ملتوی

جسٹس ارون مشرا کی سربراہی والی سہ رکنی بنچ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی مدن دلاور کی اسپیشل لیوپٹیشن (ایس ایل پی) کی سماعت پیر کے روز ایک ہفتہ کے لئے ملتوی کر دی ہے۔

August 24
August 24
author img

By

Published : Aug 17, 2020, 4:05 PM IST

سپریم کورٹ نے بہوجن سماج پارٹی کے اراکین اسمبلی کے کانگریس میں انضمام کو منظوری دینے کے اسپیکر سی پی جوشی کے فیصلے پر روک لگانے سے متعلق معاملے پر سماعت ایک ہفتے کے لئے پیر کے روز ملتوی کردی۔

جسٹس ارون مشرا کی سربراہی والی سہ رکنی بنچ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی مدن دلاور کی اسپیشل لیوپٹیشن (ایس ایل پی) کی سماعت اس وقت ایک ہفتہ کے لئے ملتوی کر دی جب اسے بتایا گیا کہ راجستھان ہائی کورٹ نے ابھی تک اس معاملے میں حکم نہیں سنایا ہے۔

سینئر ایڈوکیٹ ستیہ پال جین نے بینچ کو بتایا کہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے مبینہ طور پر کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاع کے بعد وہاں جمعہ سماعت نہیں ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ راجستھان ہائی کورٹ آج ہی اپنا حکم سنائے گا۔ اس کے بعد عدالت نے عرضی کی سماعت ایک ہفتہ کے لئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ جسٹس مشرا نے 13 اگست کو ہوئی سماعت کے دوران کہا تھا کہ راجستھان قانون ساز اسمبلی کے 14 اگست سے شروع ہونے والے اجلاس کے دوران ایوان میں ہونے والا کوئی بھی فیصلہ عدالت کے حکم پر منحصر ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.