ETV Bharat / city

کانگریس کی میٹنگ پر بی جے پی کی نگاہ

راجستھان میں جاری سیاسی رسہ کشی کے دوران بی جے پی نے کانگریس پارٹی کے اراکین اسمبلی کی میٹنگ پر گہری نگاہ مرکوز کر رکھی ہے۔

author img

By

Published : Jul 14, 2020, 10:05 AM IST

بی جے پی اور کانگریس
بی جے پی اور کانگریس

راجستھان میں گزشتہ کئی روز سے جاری سیاسی اتھل پتھل کے دوران آج ایک بار پھر سے کانگریس اراکین کی میٹنگ طلب کی گئی ہے جس میں ریاست کے نائب وزیراعلیٰ سچن پائلٹ کو بھی بُلایا گیا ہے۔

راجستھان  میں سیاسی رسہ کشی
راجستھان میں سیاسی رسہ کشی

راجستھان میں جاری سیاسی رسہ کشی کے دوران بی جے پی نے کانگریس پارٹی کے اراکین اسمبلی کی میٹنگ پر گہری نگاہ مرکوز کررکھی ہے۔

کانگریس ارکان اسمبلی کی میٹنگ میں موجود اراکین اسمبلی کی تعداد کی بنیاد پر بی جے پی طے کرے گی کہ آگے کا لائحہ عمل کیا ہو۔ فی الحال پارٹی سے منسلک اہم رہنما آج راجستھان میں سیاسی بحران پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وہیں دوسری جانب یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ریاست میں جاری سیاسی بحران کے دوران بی جے پی رہنما فلور ٹسٹ کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔

راجستھان  میں سیاسی رسہ کشی
راجستھان میں سیاسی رسہ کشی

بی جے پی آئی ٹی سیل کے قومی کنوینر امت مالویہ نے ٹوئٹ کر کے اشوک گہلوت کو فلور ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کل ہونے والی میٹنگ کے لیے کانگریس نے تمام ارکان اسمبلی کے لیے وہپ جاری کیا تھا اس کے باوجود سچن پائلٹ نے میٹنگ میں شرکت نہیں کی تھی۔ اس دوران اس طرح کی خبریں بھی گشت کر رہی ہیں کہ پائلٹ نے آج بھی میٹنگ میں شریک ہونے سے انکار کر دیا ہے۔گزشتہ روز میٹنگ کے بعد کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سرجے والا نے میڈیا سے کہا تھا کہ منگل کو (آج) بھی صبح 10 بجے اراکین اسمبلی کی میٹنگ طلب کی گئی ہے جس میں تمام ارکان اسمبلی کو بلایا گیا ہے اور خصوصاً سچن پائلٹ سمیت ان کے حامی اراکین سے بھی اس میٹنگ میں شریک ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔

راجستھان  میں سیاسی رسہ کشی
راجستھان میں سیاسی رسہ کشی

وہیں کانگریس کے سابق ترجمان سنجے جھا نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کبھی نہیں ہوا ہے کہ نائب وزیر اعلی کے خلاف ایس او جی کو نوٹس دیا گیا ہو۔ یہ سچن پائلٹ پر دباؤ بنانے کی کوشش تھی۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس میں اندرونی جمہوریت ہے، 2018 انتخابات کی جیت سچن پائلٹ کی دی گئی ہے۔کانگریس کو سچن کی بات سننا چاہیے، مدھیہ پردیش جیسی غلطی دوبارہ نہیں ہونی چاہیے۔ہم نے سندھیا کو کھو دیا، غلطی دوبارہ نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.