ETV Bharat / city

راجستھان: بلدیاتی انتخابات میں کانگریس 48 بورڈ تشکیل دینے میں کامیاب

راجستھان میں بلدیاتی انتخابات میں حکمران کانگریس 20 اضلاع میں 90 میں سے 48 میں اپنے بورڈ تشکیل دینے میں کامیاب رہی۔

author img

By

Published : Feb 7, 2021, 10:23 PM IST

راجستھان: بلدیاتی انتخابات میں کانگریس 48 بورڈ تشکیل دینے میں کامیاب
راجستھان: بلدیاتی انتخابات میں کانگریس 48 بورڈ تشکیل دینے میں کامیاب

ریاست راجستھان میں بلدیاتی انتخابات میں حکمران کانگریس 20 اضلاع میں 90 میں سے 48 میں اپنے بورڈ تشکیل دینے میں کامیاب رہی، جبکہ بی جے پی نے 37 اداروں میں بورڈ بنائے۔
دوسری طرف این سی پی، آر ایل پی اور جنتا سینا نے بھی ایک ایک بلدیہ میں اپنا اپنا بورڈ بنایا ہے، جبکہ دو بلدیہ میں آزاد چیئرمین منتخب ہوئے۔ تین بلدیہ میں چیئر مین بلامقابلہ منتخب ہوا ہے۔ نو سٹی کونسلوں میں کانگریس نے تین اور بی جے پی نے پانچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

بی جے پی نے اجمیر میونسپل کارپوریشن میں بھاری اکثریت درج کرکے اپنے بورڈ کو یہاں برقرار رکھا۔ یہاں بی جے پی کی برج لتا ہاڑا منتخب ہوئی ہیں۔ انہوں نے کانگریس کی دروپدی دیوی کولی کو 42 ووٹوں کے بھاری مارجن سے شکست دی۔ انہیں کل 61 ووٹ جبکہ کانگریس کی کولی کو صرف 19 ووٹ ملے۔ 80 وارڈوں میں سے بی جے پی کے 48 کونسلر منتخب ہوئے۔

مزید پڑھیں: راجستھان کی مربوط ترقی میں تمام طبقات کی شمولیت ضروری: گہلوت

ضلع اجمیرمیں بی جے پی نے تین اور کانگریس نے دو میں بورڈ بنایا ہے۔ اسی طرح ناگور میونسپل کونسل میں ایک آزاد جبکہ کانگریس کے پاس بلدیات میں پانچ، دو میں بی جے پی اور ایک میں آر ایل پی بورڈ بنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.