ETV Bharat / city

راجستھان میں کورونا سے صحتیاب ہونے کی شرح کافی بہتر

author img

By

Published : Jun 27, 2020, 8:56 PM IST

راجستھان کے وزیر صحت ڈاکٹر رگھو شرما نے بتایا کہ ریاست میں 79 فیصد سے زائد مریض کورونا پازیٹو سے نگیٹو میں تبدیل ہو رہے ہیں۔

Rajasthan Health Minister Dr. Raghu Sharma in an interview to All India Radio
راجستھان میں کورونا سے صحتیاب ہونے کی شرح کافی بہتر

وزیر صحت ڈاکٹر رگھو شرما نے آل انڈیا ریڈیو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد خواہ ہی بڑھ رہی ہے لیکن پازیٹو سے نگیٹو میں تبدیل ہونے والوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں کورونا سے ہوئی ہلاکتوں کی شرح بھی 2.3 فیصد ہے جو کہ قومی اوسط سے بہت کم ہے اور اس وقت ریاست میں 3072 کورونا پازیٹو کیسز ہیں جن میں سے 2031 اسپتالوں میں داخل ہیں بقیہ ہوم آئیسولیشن میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے 19 اضلاع کے 26 مراکز پر کورونا کی جانچ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں راجستھان ریکوری کے معاملے میں سب سے آگے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست نے 38 ہزار سے زائد یومیہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت بڑھائی ہے۔

ڈاکٹر شرما نے کہا کہ ریاست میں کووڈ سے نمٹنے کے لیے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں۔ ریاست میں 405 کووڈ کیئر سنٹروں میں 42 ہزار سے زیادہ بیڈ ہیں اور آٹھ ہزار سے زائد آکسیجن سپورٹ بیڈ ، 1672 آئی سی یو بیڈ ، 881 وینٹی لیٹر ہیں۔ مناسب مقدار میں پی پی ای کٹس ، این 95 ماسک ، تھری لیر ماسک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہند کی جانب سے 1200 وینٹیلیٹر دستیاب کرائے جائیں گے، جس میں سے 300 وینٹیلیٹر پورٹیبل ٹائپ کے ہیں ، جو بہت مددگار ثابت ہوں گے۔
ریاست میں اب تک 7.50 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کرائے جا چکے ہیں۔ ریاست نے 38250 ٹیسٹ یومیہ کرانے کی صلاحت بڑھائی ہے اور یومیہ 15 سے 16 ہزار ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ امریکہ سے آنے والی جدید ترین کوباس 8800 مشین کے بعد تقریباََ نو ہزار ٹیسٹ یومیہ کئے جاسکیں گئے، ریاست میں جانچ سہولت ملک بھر میں سب سے بہتر ہے۔ راجستھان نے پڑوسی ریاستوں کو 5000 ٹیسٹ یومیہ کرنے کی سہولت مہیا کرائی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.