جے پور: ریاست راجستھان میں تشکیل نو کے بعد میں کانگریسی رکن اسمبلی رفیق خان کا کہنا ہے کہ جس طرح سے گزشتہ روز راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت کی جانب سے راجستان حکومت میں وزیر بنائے گئے ہیں وہ کافی بہتر ہے۔ وزارت میں سبھی طبقات کے لوگوں کا خاص دھیان رکھا گیا ہے۔
وہیں انہوں نے کسان زرعی قوانین کے بارے میں کہا کہ جس طرح سے ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے قوانین واپس لینے کا فیصلہ لیا ہے وہ اگر پہلے لے لیے ہوتے تو کافی بہتر ہوتا۔
مزید پڑھیں:
- Rajasthan Cabinet Reshuffle: وزراء میں قلمدان کی تقسیم
- راجستھان: رکن اسمبلی رفیق خان کا وزیر تعلیم کو خط
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزارت کی تشکیل سے کوئی ناراض نہیں ہے۔ پہلے سے کابینہ میں اقلیتی وزیر ہے، ایک مسلم رکن اسمبلی دانش ابرار علی پور کو راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ایڈوائز کے طور پر ابھی حال ہی میں منتخب کیا گیا ہے تو یہ کافی بہترین فیصلہ ہے، انہوں نے کہا کہ کسی طرح سے کوئی ناراضگی ہم لوگوں کے درمیان نہیں ہے، سبھی لوگ ایک ساتھ مل کر راجستھان کی عوام کی خدمت کریں گے۔