ETV Bharat / city

راجستھان: ٹرانسجینڈروں کو زمین الاٹمنٹ میں 2 فیصد ریزرویشن

محکمہ شہری ترقیات نے سرکاری اسکیموں میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں ٹرانسجنڈروں کے لئے دو فیصد پلاٹوں کو مختص کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

transgender
transgender
author img

By

Published : Jul 22, 2020, 2:25 PM IST

راجستھان کی گہلوت حکومت ٹرانسجینڈر برادری کو معاشرے کے مرکزی دھارے سے جوڑنے کے لئے کوششیں کر رہی ہے۔ ریاستی حکومت نے پہلے ریاست کے ٹرانسجینڈروں کے لئے الگ شناختی کارڈ بنانے کا فیصلہ کیا۔ اسی کے ساتھ ہی محکمہ شہری ترقیات نے سرکاری اسکیموں میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ میں ٹرانسجنڈروں کے لئے دو فیصد پلاٹ محفوظ رکھنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

راجستھان: ٹرانسجینڈروں کو زمین الاٹمنٹ میں 2 فیصد ریزرویشن

ریاستی حکومت نے ریاست کے ٹرانسجنڈروں کے لئے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ محکمہ شہری ترقیات نے سرکاری اسکیموں میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں ٹرانسجنڈروں کے لئے دو فیصد پلاٹوں کو مختص کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ 12 لاکھ روپے تک کی سالانہ آمدنی والے ٹرانسجینڈر اس سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔

شہری ترقیاتی وزیر شانتی دھاری وال کی منظوری کے بعد محکمہ نے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ اس کے تحت کسی بھی شہری اسکیم میں الاٹمنٹ اور اس کی لاٹری میں دو فیصد پلاٹ ٹرانسجینڈروں کے لئے مخصوص ہوں گے۔ یہ احکامات تمام ڈولپمنٹ اتھاریٹی اور یو آئی ٹی پر نافذ ہوگا۔ احکامات امپروومنٹ ٹرسٹ اربن لینڈ ڈسپوزل ایکٹ 2020 کے تحت ترمیم کرتے ہوئے جاری کیے گئے ہیں۔

محکمہ شہری ترقیات نے سرکاری اسکیموں میں
محکمہ شہری ترقیات نے سرکاری اسکیموں میں

اس سے قبل ٹرانسجینڈر برادری کے مسائل حل کرنے، پالیسی مرتب کرنے، ریاستی محکموں سے نئی اسکیموں کی تشکیل و عمل کے لئے مناسب مشاورت کے لئے بھی راجستھان ٹرانسجینڈر ویلفیئر بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔ جس کی اعلی سطحی میٹنگ بھی وقتاً فوقتاً ہوتی رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.