ETV Bharat / city

Rajasthan Para Teachers Protest: جے پور میں مدرسہ پیرا ٹیچرز کی اتوار کو ریلی - Rajasthan Para Teachers rally in jaipur on sunday

راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں شہید اسمارک پر مستقل کرنے کے مطالبہ کو لے کر 15 اکتوبر سے دھرنا دے رہے مدرسہ پیرا ٹیچرز، راجیو گاندھی پیرا ٹیچرز اور سکشا کرمیوں کی جانب سے 21 نومبر کو ایک ریلی نکالی جائے گی۔

جے پور: احتجاجی مدرسہ پیرا ٹیچرز کی اتوار کو ریلی

author img

By

Published : Nov 20, 2021, 1:14 PM IST

مدرسہ پیرا ٹیچرز (Madrassa Para Teachers)، راجیو گاندھی پیرا ٹیچرز اور سکشا کرمیوں نے اتوار کو جے پور میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ریلی، جے پور کے چاند پول علاقہ سے روانہ ہوگی اور چھوٹی چوپڑ، بڑی چوپڑ، چار دروازہ میں ختم ہوگی اور یہاں پر ایک بڑا پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان سنیکت مورچہ کے سربراہ شمشیر بھالو خان نے کیا۔

جے پور میں مدرسہ پیرا ٹیچرز کی اتوار کو ریلی

شمشیر بھالو خان کا کہنا ہے کی حکومت کی جانب سے ہمارے مسائل پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔ اس لیے اب سخت اقدامات کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچرز نے اسدالدین اویسی سے ملاقات کی

واضح رہے کہ راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچرز، راجیو گاندھی پیرا ٹیچرز اور سکشا کرمی 15 اکتوبر سے جے پور کے شہید اسمارک پر غیرمعینہ دھرنا دے رہے ہیں، لیکن ان لوگوں کے مطالبہ کی جانب حکومت توجہ نہیں دے رہی ہے۔

اتوار کو جے پور میں ہونے والی ریلی کے مدنظر حکومت کے نمائندوں نے مظاہرین کو سکریٹریٹ میں بات چیت کے لیے بلایا تھا، لیکن اس مرتبہ بھی بات چیت کا کوئی حل نہیں نکل سکا۔ فی الحال احتجاجیوں نے بتایا کہ شہید اسمارک پر کیا جارہا مظاہرہ جاری رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.