ETV Bharat / city

سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کی اپیل - راجستھان میں کورونا وائرس

لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کے لئے اقلیتی وزیر نے عوام سے اپیل کی، ڈاکٹروں اور دیگر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

covid 19
covid 19
author img

By

Published : Apr 7, 2020, 9:55 PM IST

راجستھان میں کورونا وائرس وباء کے مدنظر لاک ڈاؤن جاری ہے، ریاست میں ایک کے بعد ایک کرونا وائرس کے مثبت معاملے سامنے آنے کے بعد وزیر اعلیٰ نے بھی 14 مارچ کے بعد مکمل لاک ڈاؤن ختم نہ کرنے کا فیصلہ بھی لیا ہے۔

سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کی اپیل

اس دوران مختلف سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات نے ویڈیو جاری کر عوام سے لاک ڈاؤن کے دوران حکومت کی ہدایت کے مطالبق عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ ریاست کے اقلیتی وزیر نے لاک ڈاؤن کے دوران ڈاکٹر، میڈیکل اسٹاف، صفائی ملازمین، میڈیا سمیت ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جو ان حالات میں بھی اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھا رہے ہیں۔

راجستھان کے اقلیتی وزیر صالح محمد نے ایک ویڈیو کلیپ جاری کر ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے جو لوگ اس وباء سے بچنے کے لئے ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کی جانب سے جو رہنمائے اصول جاری کئے گئے ہیں اس کا خیال رکھ رہے ہیں۔ صالح محمد کا کہنا ہے کہ میں ان تمام لوگوں سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ جو لوگ اس مشکل وقت میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ان کا تعاون کریں۔

خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ کمیٹی کے صدر امین پٹھان نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی وباء مذہب دیکھ کر نہیں آتی۔ اس لئے جو لوگ اس موقع سے نجات کے لئے ہمارے پاس آرہے ہیں ان کا پوری طرح سے تعاون کریں۔

جےپور کے کشن پول اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی امین کاغذی نے اپیل کی ہے کہ جے پور کی چہار دیواری میں کرفیو نافذ ہے ایسے میں جو لوگ کورونا متاثرہ افراد کے تعلقات میں تھے ان سبھی لوگوں سے میں اپیل کرتا ہوں کی وہ خود ہی آگے آئے اور اپنی جانچ کروائیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.