ریاست راجستھان کے گلتا گیٹ تھانہ علاقے میں ڈاکٹروں کے خلاف افواہ پھیلا کر لوگوں کو بھڑکانے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ڈپٹی کمشنر (شمالی جےپور) ڈاکٹر راجیو پچار نے جمعہ کو بتایا کہ 'دو مارچ کو وہاٹس ایپ پر ایک شخص نے گھر گھر جانچ کرنے والے ڈاکٹروں اور طبی اہلکاروں کے خلاف افواہ پھیلاتے ہوئے ان سے مارپیٹ کرنے کے لئے لوگوں کو اکسایا۔ اس پر پولیس نے فوراً نوٹس لیتے ہوئے محلہ بلوچیان کے رہنے والے شخص محمد کامل (26) کو گرفتار کر لیا۔ اسے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔'