ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع پینک سٹی پریس کلب کے انتخاب امن و امان کے ساتھ مکمل ہوئے۔ اس انتخاب میں سابق صدر مکیش مینا نے ایک مرتبہ پھر فتح حاصل کی، یہ انتخاب 30 مارچ کو مکمل ہوئے تھے جن کے نتائج آج جاری کیے گئے۔ انتخاب کے نتائج جاری ہونے کے بعد صدر اور کمیٹی میں کافی خوشی نظر آ رہی ہے۔ تمام لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے نظر آئے۔ گلال لگا کر مٹھائی کھلائی گئی Pink City Press Club Jaipur۔
وہیں نئے صدر بننے کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران مکیش مینا نے کہا کے جو بڑی ذمہ داری میرے کندھوں پر رکھی گئی ہے۔ اس ذمہ داری کو میں کبھی زندگی میں نہیں بھولوں گا۔ ایمانداری کے ساتھ میں محنت کر کے کام کروں گا اور تمام لوگوں کا دھیان رکھو گا۔ انہوں نے کہا کہ جب مجھے پہلی مرتبہ پینک سیٹی پریس کلب کے ساتھیوں کی جانب سے صدر بنایا گیا تھا اس وقت بھی میں نے کافی بہترین کام کیے تھے اور اب ان تمام لوگوں نے انتخاب کر کے مجھے صدر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے تمام لوگوں کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، اور میں ان تمام لوگوں کو یہ بھروسہ دلاتا ہوں کہ جو ذمہ داری مجھے دی ہے اور ذمہ داری کو بخوبی انجام دوں گا۔
مزید پڑھیں:
- پنک سٹی پریس کلب میں بغیر انتخاب صدر کی تقرری
- وہیں مکیش مینا اور جو لوگ پینک سیٹی پریس کلب کے ممبر کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔ ان تمام لوگوں نے راجستھان کی وزیراعلی اشوک گہلوت سے ملاقات کی اور صحافیوں کے مسائل کو ان کے سامنے رکھا۔