اتر پردیش کے لکھیم پور میں کسانوں کے ساتھ ہوئے معاملے اور کانگریس کی سینیئر رہنما پرینکا گاندھی کی گرفتاری کی مخالفت میں ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
یہاں پر اقلیتی مورچہ کے کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا۔
وہیں وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا پتلا بھی جلایا گیا۔
اس دوران کثیر تعداد میں کانگریس کے اقلیتی مورچہ کے کارکنان، عہدیداران سمیت دیگر لوگ موجود رہے، وہی کسی طرح سے ماحول خراب نہ ہو اس کے لئے پولیس کا عملہ بھی تعینات کیا گیا۔
کانگریس اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر عابد کاغذی نے ای ٹی وی بھارت اردو سے خاص بات چیت کے دوران کہا کہ گزشتہ دس ماہ سے امن و امان کے ساتھ میں احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے ان لوگوں پر یوگی آدتیہ ناتھ نے ظلم و ستم کرتے ہوئے گاڑیاں چلادی اور ہماری سینیئر رہنما پرینکا گاندھی کو گرفتار کرلیا گیا۔ یہ غلط بات ہے۔ ہم مرکزی حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں زرعی قوانین کو واپس لیا جائے۔