ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ہندو قوم کی مالی برادری کے انتخابات کافی پر امن ماحول میں اختتام پذیر ہوا، ووٹنگ کا سلسلہ شام چار بجے تک چلتا رہا اور ووٹنگ کے دوران مالی برادری کے لوگ کافی خوش نظر آرہے تھے جس کی وجہ سے میلے کا سا ماحول نظر آرہا تھا۔
جے پور کے حسن پورہ علاقے میں ہوئے انتخابات میں کثیر تعداد میں برادری کے لوگوں نے حصہ لیا اور انتخاب کو کامیاب بنایا.
واضح رہے کہ اس درمیان برادری کے کل 1275 ووٹرز رجسٹرڈ ہوئے تھے.
ووٹنگ کے دوران کسی قسم کا کوئی ماحول خراب نہ ہو جس کے لیے پولیس کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔
برادری کے گنپت لال سینی کے مطابق کہ 'ہر دو برس میں برادری کے انتخاب منعقد ہوتے ہیں اس انتخاب میں برادری کے لوگ حصہ لیتے ہیں اور خوشی کی بات یہ ہے کہ امن و امان کے ساتھ انتخابات مکمل ہو گئے۔'
دیویندر سینی نے بتایا کہ 'ہمیں خوشی ہے کہ کثیر تعداد میں جو نوجوان ہیں وہ یہاں پر ووٹنگ کرنے کے لیے آرہے ہیں اور اپنی پریشانیوں کو ہم تک پہنچا رہے ہیں۔'