جے پور - یہاں پر دفن کچھ لوگوں کی قبروں کو مزار بنانے اور قبروں کو پکا کرنے کی بات بھی سامنے آرہی ہے۔ سوشل میڈیا پر قبرستان کمیٹی کی مسلسل مخالفت کی جارہی ہے۔ مزار بنانے کے لئے جو چیزیں کام میں آتی ہیں اس کی تصویریں بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
اس پورے معاملے کو لے کر تحریک علماء ہند کے مفتی خالد ایوب مصباحی کا کہنا ہے کہ قبرستانوں کو لے کر حکم ہے کہ عام قبرستان میں تمام مسلمانوں کا برابر کا حق ہوتا ہے لہٰذا اسلامی نقطہ نظر سے عام قبرستان میں مزارات جیسی لمبی چوڑی جگہ گھیرنے یا ایک قبر سے زیادہ جگہ گھیرنے کی اجازت نہیں ہے لہٰذا عام قبرستان میں جب بھی کوئی قبر بنائی جائے تو اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ اس قبر کو نہ تو بہت زیادہ پکا بنایا جائے اور نہ بہت زیادہ اونچا بنائیں۔
مفتی خالد ایوب مصباحی کا کہنا ہے کہ اگر خود کی جگہ پر کوئی ایسا کرنا چاہے تو وہ اس کی مرضی پر ہے۔
واضح رہے کہ اسی قبرستان میں چل رہے تعمیری کام کو لے کر بھی مسلسل طور پر مسلم تنظیمیں مخالفت کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔