ETV Bharat / city

مدرسہ پیرا ٹیچر کا دو اکتوبر سے غیر معینہ دھرنا - Muslim members Assembly

راجستھان میں پیرا ٹیچروں کے صبر کا دامن لبریز ہوتا جا رہا ہے۔ اپنی مانگوں کو لے کر انہوں نے سرکار سرکار کو متنبہ کیا ہے۔

rj_jai_mb 6 sec6_02_spc_bite01_7204840
rj_jai_mb 6 sec6_02_spc_bite01_7204840
author img

By

Published : Aug 31, 2021, 9:46 AM IST

ریاست راجستھان کے مدرسوں میں ہندی، انگلش سمیت دیگر سبجیکٹ کی تعلیم بچوں کو دینے والے اساتذہ یعنی مدرسہ پیرا ٹیچرس نے گہلوت سرکار کے خلاف تحریک کا آغاز کرتے ہوئے 2 اکتوبر سے جے پور میں غیر معینہ دھرنا دیگے۔

ویڈیو دیکھیے۔

اس کا اعلان مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کے ذمہ داران کی جانب سے کیا گیا ہے۔ حالانکہ غیر معینہ دھرنے شروع کرنے سے قبل مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کے عہدیدار راجستھان کے کانگریس مسلم اراکین اسمبلی سے ملاقات کریں گے اور حکومت کی جانب سے انتخابات سے پہلے مستقل کیے جانے کے وعدے کو یاد دلائیں گے۔

اس معاملے کو لے کر مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کے ریاستی صدر اعظم خان پٹھان کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس ہم لوگوں سے یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ آپ لوگوں کو ستمبر 2021 تک مستقل کر دیا جائے گا، لیکن ہم لوگوں کو ایسا لگ رہا ہے کہ مستقل نہیں کیا جائے گا۔ اس لیے دو اکتوبر کو ہم راجستھان حکومت کے خلاف ایک تحریک کا آغاز کریں گے اور اس تحریک کے تحت ہم تمام مسلم تنظیموں کے عہدے داران، مسلم اراکین اسمبلی، کانگریس کے عہدیدران اور ذمہ داروں سمیت دیگر لوگوں کو شامل کریں گے۔

مزید پڑھیں: مہاراشٹر کے وزیر جتیندر اوہاڑ کی درگاہ اجمیرشریف میں حاضری

وہیں ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم لوگوں کو جو بھی انتخابی منشور میں وعدہ کانگریس حکومت کی جانب سے کیا گیا تھا اس وعدے کو ابھی تک عملی جامہ نہیں پہنایا گیا ہے، اس لئے سرکار سے مانگ ہے کہ وہ ہمارے مطالبات کی جانب توجہ دی جائے ورنہ دارالحکومت جے پور میں تحریک کا آغاز کرتے ہوئے غیر معینہ دھرنے کا اعلان کر دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.