ETV Bharat / city

اذان پر پابندی کو لے کر وزیراعلیٰ کو لکھا گیا خط

'راجستھان مسلم پریشد' تنظیم کی جانب سے ریاست کے کئی مقامات پر اذان پر پابندی کو لے کر وزیر اعلی اشوک گہلوت کو خط لکھا گیا ہے۔

author img

By

Published : Apr 28, 2020, 4:17 PM IST

Letter written to Chief Minister regarding ban on Azan
اذان پر پابندی کو لے کر وزیراعلیٰ کو لکھا گیا خط

بھارتی ریاست راجستھان میں کورونا وائرس کے پیش نظر کئی مقامات پر دفع 144 نافذ ہے، ایسے میں اب ان مقامات پر افسران کی جانب سے مقامی لوگوں سے کہا گیا ہے کہ مساجد میں اذان نہیں دی جائے۔ حالانکے اس بات کو لے کر کسی طرح سے کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا ہے۔

'راجستھان مسلم پریشد' کی جانب سے ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کو خط لکھ کر مطالبہ کیا گیا ہے کہ جو افسران رمضان کے اس مقدس ماہ میں اذان کو لے کر پابندی لگا رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ راجستھان مسلم پریشد تنظیم کے ترجمان اسرار قریشی کا کہنا ہے کہ ریاست کے کئی علاقوں مثلا ناگور، دوسا اور دھول پور سے شکایت ہمارے پاس تک پہنچی ہے کہ ان کے علاقوں میں مسجدوں میں اذان نہیں دینے دیا جا رہا ہے۔

اسرار قریشی کا کہنا ہے کہ اس مقدس ماہ میں اس طرح کی پابندی لگانا غلط ہے، اس لیے ہم ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دخل اندازی کرے اور ایسے افسران کے خلاف کارروائی بھی کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.