ETV Bharat / city

ریاستی ٹرانسپورٹ وزیرکا وزیراعظم سے مطالبہ

author img

By

Published : Apr 4, 2020, 9:06 PM IST

راجستھان کے ٹرانسپورٹ کے وزیر نے وزیراعظم نریندر مودی سے تمام مزدورں کو پانچ پانچ ہزار روپے دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹرانسپورٹ وزیر کا وزیراعظم سے مطالبہ
ٹرانسپورٹ وزیر کا وزیراعظم سے مطالبہ

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ٹرانسپورٹ کے وزیر پرتاپ سنگھ کھچریواس نے ملک کے وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یومیہ مزدوروں اور بے روزگار لوگوں کے کھاتے میں پانچ ہزار روپے جمع کرکے ان کی مدد کریں۔

واضح رہے کہ ملک گیر پیمانے پر پھیلی مہلک وبا کورونا وائرس کے انفیکشن میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اس کے مثبت مریضوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

اسی دوران وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سنگھ کھچریواس نے وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یومیہ مزدوروں اور بے روزگاروں کے کھاتے میں 5000 روپے جمع کرکے ان کی مدد کریں۔

راجستھان کے ٹرانسپورٹ کے وزیر نے وزیراعظم نریندر مودی سے  تمام مزدورں کو پانچ پانچ ہزار روپے دینے کا مطالبہ کیا ہے

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچاؤ کے پیش نظر 21 دن کا لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے، تاہم وزیراعلی اشوک گہلوت نے بھی ریاست بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایسے بے بس اور غریب افراد کی ایک بڑی تعداد کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اسی لیے وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سنگھ کھچریواس نے وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ یومیہ مزدوروں، بے روزگار نوجوان اور لاچار لوگوں کی امداد کریں، کیوں کہ ان کے پاس معاش کا کوئی ذریعہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ روزانہ کام کرتے تھے اور پیٹ بھرتے تھے، اب ان کے پاس کوئی کام نہیں اس لیے وزیراعظم ان لوگوں کے کھاتے میں 5000 روپے جمع کروائیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سنگھ کھچریواس نے کہا کہ ریاستی حکومت نے پنشن پانے والوں کو دو ماہ کی ایک ساتھ پنشن دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ راجستھان میں 78 لاکھ افراد ایسے ہیں جن کو دو ماہ کی پنشن ایک ساتھ دی گئی ہے، اس کے علاوہ مزدوروں کو 1000 امداد بھی دی دی گئی ہے۔

کھچریواس نے کہا کہ راجستھان کے ایک کروڑ لوگ ایسے ہیں جن کو ریاستی حکومت نے ایک ہزار کی امداد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم سے اپیل کرنا چاہتا ہوں، کہ وہ غریب اور لاچار لوگوں کے کھاتے میں 5000 روپے کی امداد فراہم کریں، تاکہ عام آدمی کورونا وائرس کے خلاف اپنی لڑائی لڑسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.