ریاست راجستھان کے دارالحکومت جےپور میں مولانا نازش اکبر کاظمی نے مرحوم مولانا کلب صادق کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ' مولانا کلب صادق شہرہ آفاق شخصیات میں سے تھے، انہیں صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ غیر مسلم بھی اچھی طرح جانتے ہیں۔
آنجہانی مولانا کلب صادق نے یہاں کئی کالج، اسکول اور چیریٹی فرم قائم کیے، مولانا کلب صادق کی زندگی سے ہم لوگوں کو سبق لینا چاہیے کہ کس طرح سے انہوں نے اپنی زندگی میں تعلیم پر توجہ دیا اور ہمیشہ یہی پیغام دیتے رہے کہ کسی بھی قوم کا بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا کلب صادق ہمیشہ یہی کہا کرتے تھے کہ اللہ نے جن لوگوں کو نوازا ہے اور جن لوگوں کو دولت دی ہے وہ تعلیم کے راستے میں خرچ کریں۔ انہوں نے علی گڑھ میں اسکول و کالج قائم کیے، آج وہاں پر کوئی بھی بچہ بنا کسی فیس کے تعلیم حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوان اگر مولانا کی باتوں کو اپنی زندگی میں اتار لیں تو ان کا مستقبل بہترین ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں:
مولانا کلب صادق سرسید کے جانشین تھے: جماعت اسلامی
واضح رہے کہ آج دارالحکومت جے پور کے مسلم مسافر خانے میں آنجہانی مولانا کلب صادق کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک تعزیتی جلسہ کا اہتمام کیا گیا تھا، اس جلسہ میں سبھی مسلم تنظیم کے ذمہ داران و دیگر لوگوں نے شرکت کی۔