ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں یوم عاشورہ کے موقع پر 87 تعزیوں کا جلوس نکالا گیا، اس جلوس میں کافی تعداد میں عقیدت مند لوگوں نے شرکت کی۔
ماہ محرم میں امام حسین کی شہادت پر مختلف مقامات پر الگ الگ تہذیبوں کےمطابق تقریبات منعقد کیے جارہے ہیں، کسی علاقے میں تعزیوں کا جلوس ڈھول اور طبلے کی آواز کے ساتھ نکلا جارہا ہے تو کہیں پر کربلا کے بیان کے ساتھ جلوس نکالا جارہا ہے۔
جلوس کے دوران مختلف مقامات پر تعزیوں کو پھول پہنایا جاتا ہے اور لوگ یا حسین کی صدا بلند کرتے ہوئے سینہ کوبی کرتے ہوئے جاتے ہیں۔
جلوس میں کسی بھی قسم کی کوئی ہنگامی صورت حال نہ پیدا ہو جس کے لیے پولیس محکمہ کا بند و بست کیا گیا ہے۔