ETV Bharat / city

بالی ووڈ فنکاروں کی پسندیدہ جگہ جیسلمیر - ای ٹی وی کی اہم خبریں

سال نو کے آغاز سے ہی جیسیلمیرمیں فلم کی شوٹنگ زور و شور سے جاری ہے، فلم 'بھوت پولیس' اور' بچن پانڈے' میں کام کر رہے معروف فنکار بھی یہاں موجود ہیں۔

ان دنوں بالی ووڈ فنکاروں کی پسندیہ جگہ جیسلمیر

author img

By

Published : Jan 7, 2021, 5:11 PM IST

ریاست راجستھان کا تاریخی شہر جیسلمیر ان دنوں بالی ووڈ ستاروں کی پسندیدہ جگہ بنی ہوئی ہے، سال نو کے آغاز سے ہی یہاں بالی ووڈ کے معروف اداکار و ادا کاراؤں کی آمد کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔

اس ضمن میں آج بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کے ساتھ، ارجن کپور، یامی گوتم سمیت فلم 'بھوت پولیس' میں کام کر رہے سیکڑوں فنکار یہاں پہنچے۔

ان دنوں بالی ووڈ فنکاروں کی پسندیہ جگہ جیسلمیر
ان دنوں بالی ووڈ فنکاروں کی پسندیہ جگہ جیسلمیر

آپ کو بتادیں کہ ان دنوں جیسیلمیر میں فلم 'بھوت پولیس' کی شوٹنگ چل رہی ہے، 'بھوت پولیس' بالی ووڈ کی آنے والی مزاحیہ ہارر فلم ہے۔ جس کے ہدایتکار پون کرپلانی ہیں، فلم 'بھوت پولیس' میں جاوید جعفری اور جیکلین فرنانڈس بھی اہم رول ادا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اداکار انیل کپور اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے پالی پہنچے

غور طلب ہے کہ' اکشے کمار کی آنے والی فلم'بچن پانڈے' سے جڑے کئی فنکار، جن میں ارشد وارثی، کریتی سینن سمیت کئی دیگر فنکار پہلے سے ہی جیسیلمیر میں ہیں۔ جیسیلمیر کے ہنومان چوراہے پر فلم کا پہلا سین بھی شوٹ کیا گیا ہے، تاہم فلم 'بچن پانڈے' کی شوٹنگ جیسیلمیر کے مختلف مقامات پر جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.