معلومات کے مطابق پولیس جب دفعہ 144 نافذ کرنے کی اطلاع مظاہرین کو دے رہی تھی تو اس وقت ایک شخص یہاں پر ویڈیو بنا رہا تھا جس کے بعد یہاں کے مظاہرین نے اس کو پکڑ لیا اور اس کو پولیس کے سپرد کر دیا۔ اس کے بعد پولیس اس کو پکڑ کر پاس میں واقع ودھایک پوری پولیس تھانے لے گئی۔
حراست میں لیے گیے شخص کا نام سیتارام سینی بتایا جا رہا ہے، وہ خود کو بی جے پی کا ترجمان بھی بتا رہا ہے۔