جےپور: راجستھان میں کانگریس پارٹی میں کافی ہلچل مچی ہوئی ہے اسی درمیان کانگریس کے ایک اور بڑے رہنما 'کانگریس آرہی ہے' کے نام سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ٹرینڈ کرا رہے ہیں۔ دوسری طرف سچن پائلٹ کے حامیوں نے بھی اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک نیا رجحان شروع کیا ہے اور وہ ہے 'پائلٹ آرہا ہے'۔
پائلٹ کے حامیوں کو اس رجحان میں عام لوگوں کی طرف سے اتنا زبردست ردعمل ملا ہے کہ یہ پورے ملک میں پہلے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ تاہم پائلٹ کے حامی اس میں مختلف چیزیں لکھ رہے ہیں، سب سے اہم بات یہ ہے کہ پائلٹ کے حامی لکھ رہے ہیں کہ پائلٹ نہ صرف وزیر اعلیٰ بلکہ وزیر اعظم کے عہدے کے لئے بھی قابل امیدوار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی اے جی ڈی وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا
ایک طرف پورے ملک میں 'پائلٹ آرہا ہے' کا ٹرینڈ جاری ہے جب کہ سچن پائلٹ بدھ کی شام آزاد ایم ایل ایز کی میٹنگ سے قبل جے پور بھی پہنچیں گے۔ کہا جارہا ہے کہ وہ جے پور سے ہی 13 آزاد ایم ایل اے کے اجلاس پر نگاہ رکھیں گے اور ان ایم ایل اے کے بیانات کے مطابق پائلٹ مزید لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔