ETV Bharat / city

راجستھان کے کوٹہ میں مدرسہ پیرا ٹیچرس کی اہم میٹنگ - مدرسہ پیرا ٹیچرس

راجستھان کے مدرسوں میں بچوں کو ہندی، انگلش سمیت دیگر مضامین پڑھانے والے اساتذہ یعنی مدرسہ پیرا ٹیچرس کی ایک اہم میٹنگ کوٹہ ضلع ہیڈکوارٹر پر منعقد ہوئی۔

راجستھان کے کوٹہ میں مدرسہ پیرا ٹیچرس کی اہم میٹنگ

author img

By

Published : Aug 1, 2021, 10:47 PM IST

مدرسہ پیرا ٹیچرس کی اہم میٹنگ میں اعلان کیا گیا کہ ماہ اگست میں دارالحکومت جے پور میں ریاستی سطح کا اجلاس منعقد کیا جائے گا اور اس اجلاس میں راجستھان حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے متعلق تیاری کی جائے گی۔

راجستھان کے کوٹہ میں مدرسہ پیرا ٹیچرس کی اہم میٹنگ

مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کے ذمہ داران نے بتایا کہ ہم لوگ ایک لمبے عرصے سے ملازمت کو مستقل کرنے کی راجستھان حکومت سے یہ فریاد کررہے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد مرتبہ احتجاجی مظاہرے کئے جاچکے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے کئی بار جھوٹے دلاسے دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

جے پور: جل محل کے پاس گندگی، سیاحوں کو دشواری

انہوں نے کہا کہ مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کی جانب سے ماہ اگست میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس احتجاجی مظاہرے میں راجستھان بھر سے مدرسہ پیرا ٹیچرس شرکت کریں گے اور جب تک ہمارے مطالبہ کو قبول نہیں کیا جاتا تب تک ہم غیرمعینہ دھرنا جاری رکھیں گے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.