کبھی خواتین احتجاجی اجلاس کر رہی ہیں تو کبھی کالج اور دیگر یونیورسٹی کے طلباء سڑکوں پر اتر رہے ہیں، وہیں آج ان تینوں ہی معاملے کو لے کر دارالحکومت جے پور میں انسانی زنجیر عوام اور دیگر تنظیموں کی جانب سے بنائی گئی۔
یہ زنجیر جےپور کے اسٹیچو سرکل پر بنائی گئی اور اس پروگرام میں شامل ہونے کے لیے کثیر تعداد میں طلباء اور عوام شریک ہوئی۔ یہاں پر زنجیر بنا کر نعرے بازی بھی کی گئی۔ یہ زنجیر کافی دور تک نظر آئی۔ اس انسانی زنجیر کی خاص بات یہ رہی کہ یہاں انسانی زنجیر میں کثیر تعداد میں خواتین نے حصہ لیا اور اس نئے قانون کی مخالفت کی۔
یہاں سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ مرکزی حکومت جلد ہی اس کی جانب توجہ دیگی اور اس نئے قانون کو سرے سے ختم کریگی۔
پروگرام کے سربراہ سوائی سنگھ نے بتایا کہ آج انسانی زنجیر بنا کر ہم مرکزی حکومت کو یہی پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم تمام ماجا برادری کے لوگ ایک ہیں اور آگے بھی ایک رہیں گے۔ ہم کو تقسیم کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں کو جمہوریت کی وجہ سے احتجاج کرنے کا حق ملا ہے اس لیے ہم یہ احتجاج کر رہے ہیں۔