جے پور: ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کو گنگا جمنی تہذیب Ganga Jamuni Tehzeeb in Jaipur کا مرکز کہا جاتا ہے۔ جے پورمیں ہندو مسلم برادری کے لوگ ہولی، دیوالی، دسہرہ، عید سبھی تہواروں کو مل جل کر مناتے ہیں۔
14 جنوری کو مل کر سنکرانتی Makar Sankranti in Rajasthan کے تہوار کے موقع پر ہندو مسلم یکجہتی کی بڑی تصویر جے پور میں Hindu-Muslim solidarity in Jaipur نظر آئی۔
مسلم برادری کے افراد ہندو برادری کے لوگوں کے ساتھ مکر سکرانتی کا تہوار منایا اور ان تمام لوگوں کو اس بڑے تہوار کی مبارکباد بھی دی۔
یہاں پر ہندو اور مسلمانوں دونوں کی جانب سے پتنگیں اڑائی گئیں اور ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی گئی۔
اس دوران یہاں پر اس منظر کو دیکھ کر سبھی لوگوں کا یہی کہنا تھا کہ جب تک ہم لوگ زندہ ہیں تب تک ملک میں ہندو مسلم اتحاد قائم رہے گا۔
اس بڑے تہوار کے موقع پر کربلا یوا شانتی اور سدھار تنظیم کے صدر سلیم احمد کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کو سبھی تہوار اسی طرح سے مل جل کر منانا چاہیے۔
سلیم احمد کا کہنا ہے کہ جس طرح سے ہندو بھائی بہنوں نے ہم لوگوں کی خاطر داری کی، وہ قابل تعریف ہے۔ یہاں پر موجود خواتین کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کو اس طرح سے ساتھ مل کر تہوار منانے میں کافی مزہ آتا ہے۔