اشوک گہلوت اتوار کی رات ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ آکسیجن کی فراہمی ، دوائیوں کی دستیابی ، کووڈ انفیکشن اور پیر سے شروع ہونے والے وبا کے ریڈ الرٹ عوامی نظم و ضبط پکھواڑے کا جائزہ لے رہے تھے۔ اس کے ساتھ ہی ، انہوں نے مرکزی حکومت کے ذریعہ درآمد کیے جانے والے آکسیجن ٹرانسپورٹ ٹینکروں میں سے راجستھان کو ضرورت کے مطابق ٹینکروں کی فراہمی کے لئے بھرپو عمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ پروٹوکول کی سختی سے پابندی زندگی بچانے کے لئے بہت ضروری ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ پیر سے شروع ہونے والے وبا کے ریڈ الرٹ پر عوامی نظم و ضبط کے پکھواڑے کے رہنما اصولوں پر سختی سے عمل کیا جائے ، اس میں کوئی کوتاہی نہ برتی جا ئے ۔
انہوں نے کہا کہ جام نگر پلانٹ میں آکسیجن کی پیداواری صلاحیت میں 350 میٹرک ٹن کا اضافی طور پر بڑھایا گیا ہے۔ اس طرح سے راجستھان کو وہاں سے اضافی آکسیجن کی الاٹمنٹ ملے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے مختلف کمپنیوں کے ذریعہ 50 کے قریب ٹینکر درآمد کیے جارہے ہیں۔
یو این آئی