ETV Bharat / city

Appointment of Urdu Teachers: راجستھان حکومت سے اردو اساتذہ کے تئیں وعدے کی تکمیل کا مطالبہ - راجستھان حکومت سے اپیل

راجستھان کی مسلم تنظیموں کے ساتھ ساتھ اراکین اسمبلی کی جانب سے بھی ریاست کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کو خط لکھا گیا ہے۔ اس خط میں ان سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ سال 2021 کے بجٹ کے دوران ریاستی حکومت کی جانب سے اردو اساتذہ کی تقرری Appointment of Urdu Teachers کو لے کر جو وعدے کئے گئے تھے حکومت اپنے ان کئے ہوئے وعدوں کی تکمیل کرے۔

وعدے کی تکمیل کا مطالبہ
وعدے کی تکمیل کا مطالبہ
author img

By

Published : Jan 19, 2022, 11:08 AM IST

راجستھان کی کانگریس حکومت کی جانب سے سال 2021 کے بجٹ کے دوران یہ اعلان کیا گیا تھا کہ راجستھان میں 1000سرکاری اردو اساتذہ کی تقرری کی جائے گی۔ تاہم حال ہی میں ریاستی حکومت کی جانب سے ریاست بھر میں اردو اساتذہ کی تقرری کے لئے صرف 309 ویکینسی (جگہیں، مخلوعہ جائیدادیں) نکالی گئی ہیں۔

وعدے کی تکمیل کا مطالبہ

اس معاملہ پر راجستھان کی مسلم تنظیموں کے ساتھ ساتھ اراکین اسمبلی کی جانب سے بھی ریاست کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کو خط لکھا گیا ہے۔ اس خط میں ان سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ سال 2021 کے بجٹ کے دوران ریاستی حکومت کی جانب سے اردو اساتذہ کی تقرری کو لے کر جو وعدے کئے گئے تھے Appeal to Rajasthan Government to pay attention to the issue of appointment of Urdu teachers حکومت اپنے ان کئے ہوئے وعدوں کی تکمیل کرے۔

راجستھان میں اردو زبان کے فروغ کو لے کر متحرک رہنے والے شمشیر بھالو خان کا کہنا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے راجستھان اسمبلی کے چیمبر پر کہا تھا کہ اردو کے 1000 اساتذہ کی تقرری کی جائے گی، لیکن محکمۂ تعلیم کی جانب سے ان کے اعلان کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت سے مطالبہ کیا ہے کہ 31000 ویکینسی جو نکالی گئی ہے اس میں سے ایک ہزار ویکینسی کو اردو اساتذہ کے لئے مختص کیا جائے۔

واضح رہے کہ اس معاملے کو لے کر رکن اسمبلی واجب علی، امین کاغذی، رفیق خان، راجیند راٹھوٹ سمیت دیگر اراکین اسمبلی نے راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کو خط لکھ کر اس معاملہ کے جانب توجہ مبذول کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.