جے پور ۔ اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ اس پروگرام میں ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی سبھی مذہب کے لوگوں نے حصہ لیا اور ایک دوسرے کو دیپاولی کی مبارکباد پیش کی۔ پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے ایڈیشنل ایس پی دھرمیندر ساگر(Additional SP Dharmendra Sagar) مہمان خصوصی کے طور پر پہنچے تھے۔
انہوں نے اس پروگرام کو دیکھ کر کہا کہ ہندو مسلم کی ایکتا ہی ہمارے ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ میں ان تمام لوگوں سے یہ اپیل کروں گا کہ اسی طرح سے سب تہواروں کو مل جل کر آپسی بھائی چارے کے ساتھ منائیں۔ وہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے علاقے میں جرم کم ہو رہا ہے، جس کی ایک خاص وجہ یہاں کی عوام ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
بریلی: معصوم کے تمام دیے خریدنے والے ڈی آئی جی
مقامی تھانے کے تھانہ انچارج دلپ سنگھ نے کہا کے راجستھان پولس(Rajasthan Police) ان لوگوں کا تعاون کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہے۔ ہم لوگ عوام سے بس اسی بات کی اپیل کریں گے کہ اگر کسی طرح سے کوئی بھی چھوٹی موٹی بات ہو جاتی ہے، تو وہ آپس میں بیٹھ کر سلجھا لیں، یہاں پر آئے ہوئے سبھی مذاہب کے مذہبی رہنماؤں کی جانب سے ہندو مسلم ایکتا پر زور دیا گیا۔
اس پروگرام کی خاص بات یہ بھی رہی کہ یہاں پر موجود ایک بچی جس کا نام مسکان شرما تھا، اس نے قرآن کی آیت سناکر سبھی کو حیرت انگیز کر دیا۔ اس دوران کثیر تعداد میں امام سمیت خواتین موجود رہیں۔