ETV Bharat / city

جے پور: سب سے کم عمر سابق کونسلر رخسانہ منصوری کا انتقال - راجستھان نیوز

جے پور میونسپل کارپوریشن سے سبکدوش ہونے والی کونسلر رخسانہ منصوری کا ڈیلیوری کے دوران زیادہ خون بہنے کے سبب انتقال ہوگیا۔

جے پور: سب سے کم عمر کونسلر رہی رخسانہ منصوری کا انتقال

author img

By

Published : May 26, 2020, 5:07 PM IST

ریاست راجستھان کے سنگانیری گیٹ ویمن اسپتال میں داخل کونسلر کی کورونا وائرس جانچ کی گئی، جس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ اسی کے ساتھ رخسانہ کے اہل خانہ نے اسپتال انتظامیہ پر غفلت کا الزام عائد کیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی عید کے دن بھی کنبہ میں مایوسی چھائی رہی۔

جے پور: سب سے کم عمر کونسلر رہی رخسانہ منصوری کا انتقال

رخسانہ کے اہل خانہ نے اسپتال انتظامیہ پر عدم توجہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ رخسانہ رام گنج علاقے سے ہے۔ لہذا اسپتال انتظامیہ نے پہلے اس کا علاج کرنے سے انکار کردیا اور بعد میں اسے کوری ڈور میں گھومنے پھرنے کو کہا۔

کنبہ کے افراد کا کہنا ہے کہ اسی دوران اسے خون بہنا شروع ہوگیا تھا۔ لواحقین کے الزامات پر اسپتال سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آشا ورما نے پورے معاملے کی تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

اسی دوران لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ایس ایم ایس ہسپتال بھیج دی گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ رخسانہ صبح 06:30 بجے ڈیلیوری کے لئے ویمن اسپتال کے ایمرجنسی پہنچی۔

رخسانہ کو سیزرین سیکشن میں بھیجنے کی تیاریاں کی جارہی تھیں۔ اسی وقت ساڑھے سات بجے ان کی موت ہوگئی۔ کونسلر کی کورونا تحقیقات بھی کی گئیں جس کی رپورٹ منفی رہی۔

جے پور میونسپل کارپوریشن کے پانچویں بورڈ میں کونسلر رخسانہ منصوری کونسلر منتخب ہوئی تھیں۔رخسانہ منصوری 21سب سے کم عمر 21 سال میں کونسلر بن گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.