بیورو کے سرکاری ذرائع کے مطابق ایک کان مالک سے آٹھ کروڑ روپےسے زائد کے جرمانے کو کم کرنے کے عوض میں رشوت لینے کے الزام میں کماوت کو صبح جیونگر میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیاگیا۔اس معاملے میں دو دلال اوم سنگھ اور وکاس ڈانگی کو بھی گرفتار کیاگیا ہے۔
انسداد بدعوانی بیورو کے اڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ راج مینا کی قیادت میں اس کارروائی کو انجام دیا، اور موقع سے چار لاکھ روپے اور کئی دستاویزات بھی برآمد کئے۔ان دستاویزات کی جانچ کی جارہی ہے۔