جے پور میں این ایس یو آئی کے ریاستی صدر ابھیشیک چودھری کی قیادت میں بائیس گودام سرکل پر واقع پیٹرول پمپ پر اپنی گاڑیوں میں پیٹرول اور ڈیزل بھروانے کے لیے پہنچے لوگوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے دستخط مہم کے تحت دستخط کیے۔
اس موقعے پر کانگریسی کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے یہ مطالبہ کیا گیا کہ جلد از جلد مہنگائی کو قابو میں کیا جائے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ابھیشیک چودھری نے بتایا کے جس طرح سے آج ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اس سے عام آدمی کو دشواریوں کا سامنا ہے۔ اس مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں کانگریس پارٹی کے علی رہنما، کانگریس پارٹی کے کارکنان، این ایس یو آئی سڑکوں پر اتر کر اپنی ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں اور مہنگائی کو قابو کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔'
واضح رہے کہ کانگریس پارٹی کی جانب سے مہنگائی کے خلاف 7 جولائی سے 17 جولائی تک خاص مہم چلائی جارہی ہے، اس مہم کے تحت روزانہ الگ الگ قسم کے احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔