ETV Bharat / city

جےپور دھماکہ معاملہ: سی ایم ایم کورٹ میں چارج شیٹ داخل - بم دھماکہ معاملہ

راجستھان کے دارالحکومت جےپور میں 13 مئی 2008 کو ہوئے بم دھماکوں کے درمیان چاندپول ہنومان مندر کے قریب ملے زندہ بم کے معاملے میں اے ٹی ایس نے پانچ ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ جبکہ کچھ لوگوں کے خلاف تفتیش زیر التوا ہے۔

Charge sheet presented in case of bomb found alive
جےپور: زندہ ملے بم کے معاملے میں سی ایم ایم کورٹ میں چارج شیٹ داخل
author img

By

Published : Jun 30, 2020, 10:56 AM IST

اے ٹی ایس نے 13 مئی 2008 کو ہوئے بم دھماکوں کے درمیان چاندپول ہنومان مندر کے قریب ملے بم کے معاملے میں پانچ ملزمان محمد سیف ، سیفور عرف سیف الرحمن ، سلمان ، شہباز اور سرور اعظمی کے خلاف سی ایم ایم کورٹ میں چارج داخل کی ہے جبکہ کچھ لوگوں کے خلاف تفتیش زیر التوا ہے۔

شہباد کے علاوہ چاروں دیگر ملزمان کو بم دھماکوں کے مقدمات میں خصوصی عدالت سے پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ زندہ پائے گئے بم دوسرے جگہوں پر ہوئے دھماکوں کے جیسے ہی دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔ ملزم نے ایک بڑی سازش کے تحت یہ واقعہ سرانجام دیا تھا۔

غورطلب ہے کہ 13 مئی 2008 کی شام کو ایک کے بعد ایک آٹھ بم دھماکے ہوئے۔ اس میں 71 افراد ہلاک جبکہ 186 افراد زخمی ہوئے تھے۔ جبکہ چاند پور ہنومان مندر کے قریب ایک بم زندہ برآمد کیا گیا۔ پولیس نے واقعے سے متعلق الگ الگ مقدمات درج کیے تھے۔ 20 دسمبر کو ، جے پور بم کیس کی خصوصی عدالت نے چار ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی اور ایک ملزم کو بری کردیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.