ETV Bharat / city

جلد ہی اقلیتی اداروں میں چیئرمین بحال ہوں گے: اقلیتی وزیر - Chairman of minority institutions will be reinstated soon: Minoritie Minister

راجستھان کے قریب سبھی اقلیتی اداروں میں چیئرمین کی بحالی نہیں ہونے سے عوام الناس کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حج کمیٹی، اقلتیی کمیشن، وقف بورڈ، اردو اکادمی، مدرسہ بورڈ سمیت کئی ادارے چیئرمین کی خدمات سے محروم ہیں۔ اس بارے میں ریاستی اقلیتی وزیر صالح محمد نے یقین دلایا ہے کہ وہ جلد ہی وزیراعلی سے مل کر سبھی اداروں میں چیئرمین کو بحال کریں گے۔

Chairman of minority institutions will be reinstated soon: Minoritie Minister

author img

By

Published : Nov 17, 2021, 4:23 AM IST

Updated : Nov 17, 2021, 5:43 AM IST

جے پور: اگر کسی ادارے میں چیئرمین کی بحالی مہینوں، سالوں سے نہیں ہو تو اس ادارے سے عوام کو فائدے بہت کم حاصل ہوتے ہیں، کچھ ایسا ہی حال ہے راجستھان کے اقلیتی اداروں میں، جہاں مہینوں، سالوں سے چیئرمین کی کرسی خالی ہونے سے اقلیتی کام نہیں ہو پا رہے ہیں۔ وزیر اعلی اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے کھوکھے دعوے تو کرتی ہیں لیکن ریاست کے بیشتر اداروں میں چیئرمین کی عدم موجودگی سے لوگوں کا کام وقت پر نہیں ہو پا رہا ہے اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس سمت میں ریاست کے اقلیتی وزیر صالح محمد نے کہا کہ جلد ہی اقلیتی اداروں میں چیئرمین منتخب کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں جلد ہی وزیراعلی سے ملاقات کروں گا اور جلد ہی اقلیتی اداروں میں چئیرمین کی بحال ہوں گے۔

ویڈیو دیکھیے
اقلیتی وزیر صالح محمد نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات کرتے ہوئے کہا کہ راجستھان میں اقلیتی اداروں میں چیئرمین نہی ہیں، لیکن میں آپ تمام لوگوں سے یہ وعدہ کرتا ہوں کہ جلد ہی ان تمام اقلیتی اداروں میں چیئرمین نظر آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام اداروں میں چیئرمین منتخب کرنا وزیر اعلی اشوک گہلوت کے ہاتھ میں ہیں، اس لیے میں ان سے جلد ہی اس بارے میں ملاقات کروں گا اور جلد ہی راجستھان کے تمام اقلیتی اداروں میں چیئرمین نظر آئیں گے۔

ان اداووں میں نہی ہیں چیئرمین
راجستھان مدرسہ بورڈ، راجستھان اقلیتی کمیشن، راجستھان مسلم وقف بورڈ، راجستھان حج کمیٹی، راجستھان اردو اکادمی، میوات ترقی بورڈ سمیت راجستھان کی تمام اقلیتی اداروں میں ابھی تک چیئرمین نہیں بنایا گیا ہے۔ جس سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ راجستھان حج کمیٹی میں ابھی تک چیئرمین نہیں بنایا گیا ہے۔ جس سے حج پر جانے والے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Last Updated : Nov 17, 2021, 5:43 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.