ETV Bharat / city

جیسلمیرمیں بم دھماکہ، تین افراد ہلاک - بم دھماکے

گزشتہ شب جیسلمیر پوکھران فیلڈ رینج میں نوجوان اسکریپ کھولنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس دوران ایک زوردار بم دھماکہ ہوگیا، جس میں تینوں نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

bomb blast
bomb blast
author img

By

Published : May 7, 2020, 12:53 PM IST

راجستھان کے ضلع جیسلمیر کے پوکھران فیلڈ فائرنگ رینج میں رامدیورا تھانہ حلقہ کے تحت ہوپارڈی ناڈی کی اوگار میں گزشتہ رات ساڑھے نو بجے بم دھماکہ میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔

اس حادثہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے، ویہں حادثے کے بعد جائے موقع پر پہنچے دیہی باشندوں کے مطابق ٹیکرا گاؤن کے تین افراد جانوروں کا چارا لینے کے لئے ڈیلاسر گاؤں گئے تھے۔

چاچا کھیتولائی سے پوکرن فیلڈ فائرنگ رینج کے اندر سے ہوکر ایک پرانا کچا راستہ ہے، جو ماوا اور رامدیورا کے پاس ملتا ہے۔ یہ تینوں افراد غیر قانونی طریقے سے اس راستے کا استعمال کر ٹرکٹر سے چارا لیکر واپس لوٹ رہے تھے، تبھی راستے میں انہوں نے اسکریپ دیکھا اور اسے کھولنا شروع کر دیا۔

ان لوگوں نے ٹریکٹر کو سائڈ میں کھڑا کیا اور ہوپارڈی ناڈی کی اوگر میں بیٹھ کر ایک اسکریپ کو موقع پر ہی کھولنا شروع کر دیا، جس سے زبردست دھماکہ ہوا اور تینوں افراد کے چتھڑے اڑ گئے اور جائے واقع پر ہی تینوں ہلاک ہو گئے۔

جیسلمیر پوکھران فائرنگ رینج میں بم دھماکے میں تین افراد ہلاک

حادثہ کے بعد دھماکے کی آواز دور تک سنائی دی، جسے سن کر رینج سے باہر واقع گاؤں کے دیہی باشندے جائے موقع پر پہنچے۔

اطلاع ملنے کے بعد پوکرن پولیس سب انسپکٹر موٹا رام گودارا اور رامدیورا تھانہ صدر دلپت سنگھ چودھری اپنی ٹیم کے ساتھ جائے موقع پر پہنچے اور تینوں لاشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

تینوں لاش کے پاس 10-15 اسکریپ بھی بکھرے ہوئے تھے۔ فی الحال پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.