ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں چل رہے لیٹریچر فیسٹول کے آخری دن کی شروعات ' ماحولیاتی تبدیلی' ( کلائی میٹ ایمرجنسی) کے موضوع سےکی گئی۔
اس پروگرام میں بالی ووڈ کے مشہور اداکار و اداکاراوں نے بھی شرکت کر اس موضوع کے تحت کیے گئے کئی سولوں کے جواب بھی دیے۔
پروگرام میں شامل بالی ووڈ مشہور اداکارہ دیا مرزا ماحولیاتی تبدیلی پر گفتگو کرتے ہوئے رو پڑیں، بعد میں دیا مرزا نے بتا یا کہ ان کے ایک جانے پہچانے کھلاڑی کی موت سے انہیں کافی تکلیف پہنچی ہے جسکے سبب انہیں رونا آگیا۔
واضح رہے کہ باسکٹ بال کے معروف کھلاڑی کوبے بریانٹ اور انکی تیرہ سالہ بیٹی کیلیفورنیا میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: معروف باسکٹ بال کھلاڑی ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہلاک
دیا مرزا نے این آر سی اور سی اے اے کے متعلق پوچھے گئے سوالوں کا جوب دیتے ہوئے کہا کہ' میرے لیے فی الحال ماحولیاتی تبدیلی کا معاملہ سب سے زیادہ اہم ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ' موحولیاتی تبدیلی کے تعلق سے خواص طور بچوں کو ابتدا سے ہی اچھی باتیں بتانی چاہیں، دیا نے مزید کہا کہ ہم سب اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ ہم اس زمین پر صدیوں سے رہ رہے ہیں ہماری تہذیب و ثقافت اس بات کی بین ثبوت ہے۔