راجستھان کے ڈونگر پور ضلع میں وزیر اور احتجاج کر رہے لوگوں کے نمائندوں کے درمیان ہوئی میٹنگ کے بعد حالات کو قابو میں کر لیا گیا ہے لیکن اس احتجاج کے دوران دو افراد کی جان گئی اور پولیس کو مشتعل احتجاج کو قابو میں کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔
بھارتی جنتا پارٹی کے ترجمان رام لال شرما نے کہا کہ اس پورے معاملے کے پیچھے حکومت کی لاپروہی صاف طور پر اجاگر ہوئی ہے، جن لوگوں نے بھی ریاست راجستھان کا ماحول خراب کیا ہے ان لوگوں پر کاروائی ہونی چاہیے۔ بی جے پی نے کہا ہے کہ کانگریس نے انتخابی مشنور میں جن باتوں کا ذکر کیا تھا اس پر عمل نہیں کیا اسی لئے ایسے حالات پیدا ہوئے ہیں۔
واضح ہو کہ ٹیچر بھرتی 2018 میں خالی سیٹوں کو ایس ٹی کوٹے سے بھرنے کے مطالبے کو لیکر احتجاج شروع ہوا۔ پرتشدد احتجاج اتوار کے روز بھی جاری رہا۔ شرسندوں نے اتوار کے روز بھی ڈونگر پور۔ آسپور شاہرہ پر واقع کجنگڑی گھاٹا پر جام لگایا۔ اس کے بعد ہوائی فائر کرکے پولیس نے شرپسند عناصر کو وہاں سے منتشر کردیا لیکن پھر یہ تشدد ادےپور ضلع کے اندرونی علاقوں میں پھیلنے لگا۔
اس کے بعد پولیس نے سختی دکھائی اور حالات کو قابو میں کیا۔