انتظامیہ کے مطابق انٹرنیٹ خدمات معطل ماحول خراب نہیں ہو اس کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔ جے پور میں کل یعنی اتوار کے روز صبح 6 بجے سے رات کو آٹھ بجے تک انٹرنیٹ خدمات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ پابندی جے پور پولیس کمشنر آنند شریواستو کی جانب سے لگائی گئی ہے۔
دوپہر کو دو بجے تک جے پور کے تمام میٹرو اسٹیشن بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ چار بجے تک جےپور میں چلنے والی لوفلور بسوں کو بھی پوری طریقے سے بند کر دیا گیا ہے۔ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ شراب کی دکانیں بھی کل بند رہیں گی۔
جے پور کے کمیشنر آنند شریواستو نے ایک پریس کانفرینس کے دوران کہا کہ امن و امان میں خلل پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔