ETV Bharat / city

جے پور میں ایک اور کورونا وائرس کا مریض - جے پور میں کورونا وائرس

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ایک اور کورونا وائرس کا مثبت مریض سامنے آیا ہے، جسے سوائے مان سنگھ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں اسے آئیسولوشن وارڈ میں رکھا گیا ہے اور اس کا علاج چل رہا ہے۔

جئے پور میں ایک اور کورونا وائرس کا مریض

author img

By

Published : Mar 10, 2020, 9:35 PM IST

اب ریاست میں کورونا وائرس سے متعلق پازیٹیو کیس کی تعداد 3 ہوگئی ہے، حال ہی میں دبئی سے واپس آنے والے شخص کا ایک نمونہ لیا گیا تھا جس کی رپورٹ مثبت پائی گئی، جس کے بعد مریض کو سوائی مان سنگھ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

جئے پور میں ایک اور کورونا وائرس کا مریض

میڈیکل ڈپارٹمنٹ کے اے سی ایس روہت سنگھ نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ 'ایک 85 برس کے معمر شخص حال ہی میں دبئی سے واپس آئے تھے اور کچھ ہی دن بعد ان میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے لگیں۔'

ایسی صورت میں اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا اور اس کے نمونے لے کر جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے، جہاں اس میں کورونا وائرس مثبت پایا گیا ہے۔

اسی کے ساتھ ہی محکمہ طب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مزید تفتیش کے لئے ایک نمونہ بھیجا جائے گا، جس کے بعد اس معاملے کی تصدیق ہوسکتی ہے۔ میڈیکل ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے یہ بھی بتایا کہ اس مثبت مریض کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ اور بیٹے کا نمونہ بھی معائنہ کے لئے بھیجا گیا ہے اور تقریبا 235 ایسے افراد کی شناخت کی گئی ہے، جو اس مثبت مریض کے ساتھ رابطے میں آیا تھا، فی الحال مریض کو متعدی ونگ میں داخل کیا گیا ہے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

اٹلی سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے ، مسٹر آندرے کارلی اور اس کی اہلیہ کا کورونا وائرس مثبت ہونے کے بعد سوائی مان سنگھ ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور وہ گزشتہ ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے سوائی مان سنگھ ہسپتال میں اپنا علاج کرا رہے ہیں۔

میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کو موصول معلومات کے مطابق ریاست بھر میں اب تک کورونا وائرس کے 320 مشتبہ مریضوں کے نمونے اکٹھے کیے جاچکے ہیں۔ جس میں 316 کے نمونے منفی آئے ہیں اور اطالوی جوڑے کے علاوہ کوئی بھی مریض مثبت نہیں پایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.