ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے چومو ہائس سرکل پر عام آدمی پارٹی کی جانب سے روز بڑھ رہے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو لے کر احتجاج کیا گیا۔
اس احتجاج میں خاص بات یہ رہی کہ جو بھی مرکزی حکومت اور ریاستی کانگریس حکومت کی جانب سے کورونا وبا کو لے کر ایڈوائزری جاری کی گئی ہے اس کا مکمل طور خیال رکھا گیا۔
یہاں عام آدمی پارٹی کے ریاستی دفتر سے چومو ہائس سرکل تک پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان نے ایک ریلی نکالی اور مودی حکومت اور ریاستی کانگریس حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔
عام آدمی پارٹی کے ریاستی سیکرٹری دیویندر شاشتری نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ گزشتہ چند روز سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے لیکن پھر بھی مرکزی مودی حکومت خاموش نظر آرہی ہے، الگ الگ ریاستوں کو مرکزی مودی حکومت کی جانب سے کوئی پیسہ نہیں مل رہا ہے اس لئے عام آدمی کی کمائی پر اس کا اثر صاف طور پر نظرآرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچے تیل کی قیمتیں کافی زیادہ کم ہے لیکن ہندوستان میں جس طرح سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اس سے عام آدمی کی کمائی پر زیادہ اثر پڑ رہا ہے۔
شاشتری نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات کو نہیں مانا گیا تو بڑا قومی سطح کا احتجاج کیا جائے گا جس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔