ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ تازہ اعداد وشمار کے مطابق 109 نئے مثبت کیسز درج کیے گئے ہیں، جھالواڑ میں کورونا کے 64، کوٹہ میں 16، ناگور میں 12، جے پور میں چھ، جھنجھنو میں دو، بیکانیرمیں، کرولی اور داوسہ میں ایک ایک کیسز سام نے آئے ہیں، جبکہ جے پور میں دو افراد کی کورونا سے موت ہوگئی ہے۔
اب راجستھان کورونا مثبت مریضوں کی مجموعی تعداد سات ہزار 645 تک جا پہنچی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 172 ہوگئی ہے، چار ہزار293 مریض کے صحتیاب ہونے کے تین ہزار 180 فعال کیسز رہے گئے ہیں، جس میں مثبت تارکین وطن کی کل تعداد دوہزار 29 تک جا پہنچی ہے۔