عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے بلکہ دن بدن اس میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع سینٹرل جیل میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ یہاں ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ متاثرین کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہو رہا ہے۔ 27 مئی کو وزیر صحت کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ کے مطابق جے پور سینٹرل جیل کے 5 قیدیوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
جے پور پولیس لائن کے تین جوان بھی کورونا وائرس سے متاثر ملے ہیں جبکہ بیشتر افراد میں کورونا کی اصل وجہ متاثرین کے رابطے میں آنا ہے۔
جے پور سنٹرل جیل میں کورونا سے متاثر پائے جانے والے قیدیوں کو جیل ہی میں قائم کورونا وارڈ میں رکھا گیا ہے اسی کے ساتھ ہی جو پولیس اہلکار کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں انہیں قرنطینہ بھیجا گیا ہے۔
اس کے علاوہ پولیس لائن میں موجود بیرکوں کو بھی سینیٹائز کیا جا رہا ہے جہاں یہ تینوں متاثرین رہ رہے تھے وہاں مقیم دیگر پولیس اہلکاروں کی بھی کورونا جانچ کرائی گئی ہے۔
واضح رہےکہ سنٹرل جیل میں 27 مئی کو 5 قیدیوں میں کورونا وائرس مثبت پائے جانے کے بعد یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 84 ہوگئی ہے۔
دوسری طرف پولیس لائن میں 3 جوانوں کی رپورت مثبت آنے کے بعد جے پور متاثرین پولیس اہلکاروں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔ریاست کے دوسرے اضلاع کے مقابلے جے پور پولیس اہلکار سب سے زیادہ کورونا سے متاثر ہیں۔