راجستھان کے ایڈیشنل چیف سکریٹری روہت کمار نے کہا کہ اتوار کو تینوں لوگوں میں کورونا وائرس مثبت پائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز پائے گئے ہیں ان کا تعلق بھیلواڑہ، جھنجنھو اور جودھپور سے ہے۔
ایڈیشنل چیف سکریٹری نے کہا کہ اس طرح ریاست میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد بڑھ کر 28 ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جھنجھنو سے 50 آدمیوں کے سیمپل ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے تھے جن میں سے چار میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز پائے گئے۔ جبکہ بھیلواڑہ سے 69 افراد کے سیمپل بھیجے گے تھے جن میں سے 13 مثبت پائے گئے ہیں۔
انہوں نے کا کہ ان کیسز کو دیکھتے ہوئے ریاست کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے پوری ریاست میں 31 مارچ تک لاک ڈان کردیا ہے، تاکہ ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔